چیمپئنز ٹرافی 2025ء، پی سی بی کس چیز کا نتظار؟
لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس وقت چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کی حتمی منظوری کا منتظر ہے تاکہ لاجسٹک معاملات کو حتمی شکل دی جاسکے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے حالیہ ملاقات میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے حکام سے شیڈول کی جلد حتمی منظوری کے لیے بات کی ہے۔ پی سی بی کا مقصد یہ ہے کہ مجوزہ شیڈول کے مطابق لاجسٹک معاملات کو جلد از جلد تصدیق کرکے فائنل بکنگ کی جاسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے مجوزہ شیڈول کے تحت عبوری طور پر ہوٹلز اور دیگر انتظامات کی بکنگ کروا رکھی ہے، تاہم حتمی منظوری کا انتظار ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان اکتوبر کے آخر تک کرسکتی ہے۔ مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگلے ماہ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل کے موقع پر محسن نقوی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کی ملاقات متوقع ہے۔