رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں برآمدات میں 14 فیصد اضافہ
اسلام آباد: رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ملکی برآمدات میں 14 فیصد کا قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، ان دو مہینوں کے دوران برآمدات کا حجم 5 ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے میں برآمدات کا حجم 4 ارب 43 کروڑ ڈالر تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق، اگست میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 15.93 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جبکہ جولائی میں برآمدات کا حجم 2 ارب 30 کروڑ ڈالر تھا۔
دوسری جانب، اگست میں ملکی درآمدات کا حجم 8 ارب 62 کروڑ ڈالر رہا، لیکن سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 1.25 فیصد کمی آئی۔ جولائی تا اگست کے دوران تجارتی خسارے میں 4.20 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔