ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی خبریں جھوٹی، حقیقت سامنے آگئی
بالی وڈ کی مشہوراداکارہ ایشوریا رائے اپنی بیٹی آرا دھیا کے ساتھ بچن ہاؤس (سسرال) پہنچیں جہاں فوٹوگرافرز نے ان کے لمحات کو کمروں میں قید کرلیا۔ یہ منظر بھارتی میڈیا میں تیزی سے وائرل ہوا۔
ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کی وائرل ہوتی ہوئی ویڈیو نے بالی وڈ کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ ویڈیو میں دونوں ماں بیٹی ممبئی کے معروف بچن ہاؤس میں داخل ہوتے دیکھائی دے رہی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق، یہ ویڈیو گزشتہ روز شائع ہوئی جس میں ایشوریا کو سر سبز رنگ کے سوٹ میں اور آرادھیا کو اسکول یونیفارم میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔ آٹھ سالہ آرادھیا اپنی والدہ کے ہمراہ کار سے اترتی ہے اور کیمروں کی طرف مسکراتے ہوئے جاتی ہے۔
یہ ویڈیو خاصی تیزی سے وائرل ہوگئی اور اب یہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ بچن ہاؤس کے باہر موجود لوگوں اور فوٹوگرافرز کی تعداد اس بات کا اظہار کرتی ہے کہ یہ موقع کتنا اہم تھا۔
دوسری جانب، کچھ مداحوں کا کہنا تھا کہ یہ حالات ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان کشیدگی کی تمام افواہوں کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ جبکہ کچھ نے اس موقع کو ان کی مضبوط فیملی بونڈنگ کا اظہار کہا۔