6 وجوہات جو آپ کو ’استری 2‘ دیکھنے پر مجبور کریں گی
15 اگست کو سینما گھروں میں پیش ہونے والی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ نے اپنی ریلیز کے بعد شائقین کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے۔ فلم کے دلکش ڈائیلاگز، سنسنی خیز مناظر، اور متنازع سر کٹے جن کی کہانی نے ناظرین کو حیران کر دیا ہے۔ یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے، اور اس کی کامیابی کے پیچھے کئی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے اس نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی آن اسکرین کیمسٹری نے ’استری 2‘ کو ایک الگ ہی معیار دے دیا ہے۔ دونوں اداکاروں کی زبردست پرفارمنس اور کیمیو نے فلم کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی جوڑی نے نہ صرف فلم کی کہانی کو دلچسپ بنایا بلکہ شائقین کی پسندیدہ فلموں کی فہرست میں بھی جگہ بنا لی ہے۔
فلم میں ورون دھون کا کردار بھی انتہائی اہم ہے، جس نے شردھا کپور کے ساتھ "ٹھمکےشوری” گانے میں مختصر جھلک دکھائی۔ ورون دھون کی شاندار پرفارمنس نے فلم کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے اور ان کے کردار نے فلم کی کہانی میں ایک نیا موڑ دے دیا ہے۔
اکشے کمار کا کیمیو بھی ’استری 2‘ میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔ ان کی شاندار پرفارمنس نے فلم میں مزید مزاحیہ رنگ بھرا اور مستقبل میں سیکوئلز اور اسپن آفز کے امکانات کو بھی بڑھا دیا ہے۔
تمنا بھاٹیہ کا بلاک بسٹر گانا "آج کی رات” فلم کا ایک اور بڑا ہٹ ہے۔ یہ گانا مغربی اور کلاسیکی ہندوستانی موسیقی کا حسین امتزاج ہے، اور اس میں راج کمار راؤ اور تمنا بھاٹیہ کے ہائی انرجی ڈانس اسٹیپس نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا ہے۔
پہلے حصے کی طرح، ’استری 2‘ میں بھی معاون کاسٹ کی شاندار پرفارمنس نے فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پنکج تریپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ، اور ابھیشیک کی پرفارمنس نے شائقین کو ایک بار پھر متاثر کیا ہے۔
فلم کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ اس کا سماجی تبصرہ ہے۔ ’استری 2‘ نے ہارر اور کامیڈی کی صنف میں صنفی حرکیات پر توجہ دی ہے، اور خواتین کے جبر اور استحصال کو باریک بینی سے دکھایا ہے۔ فلم نے موجودہ سماجی منظرنامے کی عکاسی کرتے ہوئے ناظرین کو گہرا پیغام دیا ہے