معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے:شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز بدھ کے روز ملکی معیشت کی ترقی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے معیشت کی بہتری کے حوالے سے اپنی حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کا جائزہ لیا اور معیشت کے استحکام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک اب ترقی کی جانب گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپ گریڈیشن معاشی ٹیم کی محنت اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں ملک کی خاطر اپنی سیاست کی قربانی دی گئی اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا گیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ قومی مفادات کو ترجیح دینے کی پالیسی کے مثبت اثرات معیشت پر نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ معیشت اسی رفتار سے ترقی کرتی رہے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دوست ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کاروبار دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے، اور سرمایہ کاری منصوبوں پر عملدرآمد میں سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ سی اے اے ٹورٹینگ ملنا حکومت کی معاشی پالیسیوں کے درست ہونے کا عالمی اعتراف ہے۔ انہوں نے معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ملک کو استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہونا خوش آئند ہے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ملک کی معاشی صورتحال اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، اور ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کو برقرار رکھا جائے گا۔