جنوبی افریقہ کی چوہوں کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی
جنوبی افریقہ نے اپنے دور دراز جزیرے، میریون، پر چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے کے لیے ایک غیر معمولی منصوبہ بنایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جنوبی افریقہ کی معروف پرندوں کے تحفظ کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ چوہوں کو مارنے کے لیے بمباری کریں گے۔
اس منصوبے کا مقصد دنیا کے قیمتی سمندری پرندوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔مارک اینڈرسن، تنظیم کے سربراہ، نے بتایا کہ میریون جزیرہ پر چوہے نہ صرف الباٹروس اور دیگر اہم سمندری پرندوں کے انڈے کھا رہے ہیں، بلکہ انہیں زندہ بھی نوچ رہے ہیں۔ یہ پرندے، جو کہ دنیا کی نایاب اور قیمتی اقسام میں شامل ہیں، ان چوہوں کے حملوں کی زد میں ہیں۔تحفظ پسندوں نے مزید کہا کہ وہ چوہوں کو ہلاک کرنے کے لیے کیڑے مار ادویات سے بھرے چھروں سے بمباری کریں گے۔
ماس فری ماریون پروجیکٹ کے رہنما کے مطابق، جزیرے پر 29 اقسام کے سمندری پرندے موجود ہیں جن میں سے 19 کو مقامی طور پر معدوم ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ حالیہ برسوں میں چوہوں کی تعداد میں اضافے نے ان پرندوں کی بقا کو خطرے میں ڈال دیا ہے، کیونکہ یہ پرندے زمینی شکار کے لیے تیار نہیں ہیں اور جوابی حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔