لڑکوں کے کنوارے پن کی وجہ لڑکیوں کے غیر معمولی مطالبات ہیں :قدسیہ علی
لاہور:پاکستانی اداکارہ قدسیہ علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سے لڑکے اس وجہ سے کنوارے رہ جاتے ہیں کہ لڑکیوں کی طرف سے شادی کے لیے غیر معمولی مطالبات کیے جاتے ہیں۔
قدسیہ علی نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ لڑکیاں شادی کے لیے لڑکوں سے اتنی زیادہ توقعات کیوں رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی لڑکیوں کے مطلوبہ معیار کے مطابق لڑکے تلاش کرنا اتنا آسان نہیں ہے، اور شاید انہیں خاص طور پر تیار کرنا پڑے گا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ شوبز کی دنیا میں اکثر لڑکیوں کی جانب سے لڑکوں سے تعلیم یافتہ، خوبصورت، اور مالی طور پر خودمختار ہونے کی توقعات رکھی جاتی ہیں، جو عام طور پر شادی کی شرائط میں شامل ہوتی ہیں۔