جنرل فیض کو میرے خلاف استعمال کیا جائے گا, عمران خان
راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق جنرل فیض حمید کو ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جا رہا ہے۔
اڈیالہ جیل میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فیض حمید کی گرفتاری دراصل ان کے مقدمے کو فوجی عدالت میں لے جانے کا ایک حربہ ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں بخوبی علم ہے کہ ان کے خلاف بنائے گئے مقدمات میں کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے، اور یہ سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ان کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں منتقل کیا جا سکے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ فیض حمید کو ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اگر انہیں فیض حمید کی گرفتاری سے کوئی ڈر ہوتا تو وہ جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہ کرتے۔
ایک دن قبل میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا تھا کہ جنرل (ر) فیض حمید نے 9 مئی کی سازش نہیں کی، بلکہ سازش ان کے خلاف کی گئی تھی۔ عمران خان کے مطابق، جنرل (ر) باجوہ نے نواز شریف کے کہنے پر فیض حمید کو عہدے سے ہٹایا، اور ان کے خلاف مختلف سازشیں رچی گئیں، جن میں حسین حقانی کو لابنگ کے لیے ہائر کرنا اور ڈونلڈ لو کے معاملے کو سامنے لانا شامل تھا، جس کے نتیجے میں ان کی حکومت گرائی گئی۔
قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن دینے کے لئے یہ سب کھیل کھیلا جارہا ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کو روکا جا سکے،عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ میرے پشت میں چھرا گھونپا