انٹرنیٹ بندش ،لاہور ہائیکورٹ محفوظ فیصلہ سنا دیا
انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ آئندہ سماعت پر عدالت نے وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات، اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے نمائندوں کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس شکیل احمد نے گزشتہ روز کی سماعت کے فیصلے کا حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات، اور پی ٹی اے کا نمائندہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو۔ عدالت نے اس سلسلے میں تمام فریقین کو ہدایت دی ہے کہ وہ انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے جواب جمع کرائیں۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے باعث وکلاء اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
عدالت نے مزید سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی ہے، اور اس وقت تک تمام فریقین کو اپنے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔