دہشتگردی کے خطرے کے باعث ٹیلر سوئفٹ کے ویانا کنسرٹس منسوخ
آسٹریا میں ممکنہ دہشتگردی کے حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکن سنگر ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی کے خدشات کی تصدیق کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ اس ضمن میں آسٹریا کی پولیس نے دو مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ کنسرٹ منتظمین نے ایک بیان میں واضح کیا کہ حکومتی اداروں کی جانب سے اسٹیڈیم پر ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کی تصدیق کے بعد کنسرٹس منسوخ کرنا ناگزیر ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق، ٹیلر سوئفٹ 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل اسٹیڈیم میں لائیو پرفارم کرنے والی تھیں، جہاں ہر کنسرٹ میں تقریباً 65,000 شائقین کی شرکت متوقع تھی۔