پاکستانیوں کے لیے امریکی ویزا حاصل کرنے کا عمل مزید آسان ہوگیا
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا اپوائنٹمنٹ کے وقت کو 440 دن سے کم کرکے 230 دن کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق سیاحتی، تعلیمی، اور کاروباری ویزوں پر ہوگا۔
سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کو ویزا کے اجرا میں خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔ اسلام آباد اور کراچی میں روزانہ تقریباً دس ہزار ویزے پروسیس کیے جا رہے ہیں۔
مزید برآں، ویزا اپوائنٹمنٹ کے وقت کو کم کرنے کے لیے اضافی قونصلر افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ویزا مسترد کیے جانے کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتی، تاہم گزشتہ سال پاکستانی شہریوں کو ریکارڈ تعداد میں ویزے جاری کیے گئے ہیں۔