معاشی حبس میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کم ہوگئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
مزید برآں، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
یہ کمی عوام کے لیے بڑی راحت کا باعث بنے گی، خاص طور پر موجودہ معاشی حالات میں جہاں ایندھن کی قیمتوں کا بوجھ عوام پر زیادہ تھا۔ حکومت کا یہ اقدام معاشی دباؤ کو کم کرنے اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔