بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ: صارفین پر بوجھ بڑھنے کا امکان
اسلام آباد (31 جولائی 2024) – ملک میں بجلی کے صارفین کے لیے ایک اور مہنگائی کا بوجھ آنے والا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جمع کروا دی ہے۔ یہ اضافہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کے طور پے مانگا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، سی پی پی اے نے کہا ہے کہ یہ اضافہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ناگزیر ہے۔ نیپرا اس درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی کہ یہ اضافہ منظور کیا جائے یا نہیں۔
اگر نیپرا نے اس اضافے کی منظوری دے دی، تو سرکاری بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے صارفین کو آئندہ ماہ مزید مہنگی بجلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر عوام کی جیبوں پر پڑے گا اور اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ عوام پہلے ہی سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، اور یہ اضافہ ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔