خیبرپختونخوا کا نیا ریکارڈ، رواں سال 90 لاکھ سیاحوں کی آمد
پشاور:خیبرپختونخوا میں سیاحت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور رواں سال صوبے میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ سیاحت کے اجلاس میں مشیر خزانہ مزمل اسلم، مشیر سیاحت، اور دیگر متعلقہ حکام نے اس ترقی کا جائزہ لیا۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ اس سال 90 لاکھ سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا سفر کیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہے۔ پچھلے سال 45 لاکھ سیاحوں نے صوبے کا رخ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان سیاحوں میں ڈھائی ہزار غیر ملکی بھی شامل ہیں اور اگلا ہدف غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنا ہے۔
مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے اجلاس میں بتایا کہ کچھ شکایات این ایچ اے کی سڑکوں کے بارے میں موصول ہوئی ہیں، جنہیں جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔