برازیل کی شارکس میں کوکین کی موجودگی کا انکشاف
حال ہی میں برازیل کے ساحلوں پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ شارکس میں کوکین کی موجودگی پائی گئی ہے۔ اوسوالڈو کروز فاؤنڈیشن کے سائنسدانوں نے 13 شارکس کا مطالعہ کیا جن میں سے 12 میں کوکین کی بنیادی میٹابولائٹ، بینزوئلیکونائن، کے مثبت نتائج ملے۔
یہ دریافت فری رینج شارکس میں کوکین کی موجودگی کا پہلا ریکارڈ ہے اور اس سے ماحول میں غیر قانونی منشیات کے ممکنہ اثرات پر سوالات اٹھتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق، کوکین کی سب سے زیادہ مقدار شارکس کے پٹھوں اور بافتوں میں پائی گئی جبکہ کچھ مقدار ان کے جگر میں بھی موجود تھی، جو دوسرے سمندری جانوروں کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر شارکس علاقے میں غیر قانونی منشیات کی لیبارٹریوں سے کوکین جذب کر رہی ہیں۔ تاہم، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ شارکس کے نظام میں منشیات کی موجودگی ان کے جنین یا خود ان پر کس طرح اثر ڈال سکتی ہے۔