پیرس اولمپکس:سٹیڈیم میں ایسا ہنگامہ کہ خالی کرناپڑگیا
پیرس اولمپکس میں ارجنٹینا اور مراکش کے درمیان پہلے کھیلے جانےوالے فٹبال میچ میںہنگامہ آرائی کے سبب 4 گھنٹے میں مکمل ہوا جس میں مراکش کو کامیابی ملی۔پیرس اولمپکس کے پہلے ہونےوالے فٹبال میچ میں ارجنٹینا اور مراکش کے درمیان ہنگامہ آرائی ہونے سے سٹیڈیم میں بھگڈرمچ گئی اورسٹیڈیم کوتماشائیوں سے خالی کرواکرمیچ مکمل کرواناپڑا ہنگامے کی وجہ سے میچ 4گھنٹے میں مکمل ہوپایا۔میچ میں مراکش نے وقفے وقفے سے 2 گول کرکے اپنی پوزیشن مضبوط کی اور ارجنٹینانے 68 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ دو ایک کیا لیکن پھر 15 منٹ کا انجری ٹائم ملا جس پر ارجنٹینا نے ایک اور گول داغ کرمقابلہ دودوسے برابرکردیا۔اس کے بعد سٹیدیم میں موجود تماشائیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اورپانی کی بوتلیں گرائونڈ میں پھینکنے لگےجس کی وجہ سے صورتحال خراب ہونے سے سٹیڈیم کوخالی کرواناپڑا اورمیچ دوگھنٹے کیلئے روکناپڑا۔