موٹاپے کاشکارافرادکودل کی بیماریوں سے بچائوکیلئے نیاتجربہ
معروف دواWegovy کواستعمال کرنے سے زیادہ وزن کے لوگوں کودل کی خطرات بیماریوں سے بچایاجاسکے گا
لندن: برطانیہ کے میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری نے وزن کم کرنے کیلئے معروف دواWegovy کودل کی بیماری کے علاج میں استعمال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
معروف دواWegovy کواستعمال کرنے سے زیادہ وزن کے لوگوں کودل کی خطرات بیماریوں سے بچایاجاسکے گا۔
ویگووی میں سیماگلوٹائیڈ نامی کیمیکل پایاجاتاہے جو 26 سے اوپر کے باڈی ماس انڈیکس (BMI) والے لوگوں کا وزن کم کرنے میں کارآمدثابت ہوگا اوریہ دوائی اب موٹاپے کے کیلئے مخصوص دوابن چکی ہےجوقلب کے دورے اورفالج سے بچائوکیلئے بھی استعمال کی جائیگی۔اس دوائی کا17ہزار600افرادپرتجربہ کیاگیا5سال تک ہفتہ وارسیمگلوٹائڈانجکشن سے قلبی امراض میں20فیصد کمی ہوئی ہے۔