خیبر پختونخوا کا آمدن بڑھانےکیلئے پالیسی بدلنے کا فیصلہ
پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس ہوا۔صوبائی کابینہ اراکین اور چیف سیکرٹری سمیت محکمہ سیاحت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں محکمہ سیاحت کے ریسٹ ہاؤسز کے بہتر انتظام سے متعلق معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا، صوبے کی آمدن میں اضافے کیلئے ریسٹ ہاؤسز کی لیز پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
ریسٹ ہاؤسز میں بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے طویل المدتی لیز پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، سرمایہ کاری کے حساب سے ریسٹ ہاؤسز کی لیز کا دورانیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، لیز پالیسی میں ضروری ترامیم کیلئے متعلقہ کابینہ اراکین اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی ایک ہفتے میں لیز پالیسی میں ضروری ترامیم تجویز کریگی۔