قومی اسمبلی کے ملازمین پرکڑی پابندیاں عائد
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ملازمین کوسیاسی سرگرمیوں میں شرکت سے مکمل طورپرروک دیاگیاہےاس حوالے سے سرکلربھی جاری کردیاہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری کئے جانےوالے سرکولر کے مطابق قومی اسمبلی کے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکاگیاہےاور کہا ہے کہ کوئی قومی اسمبلی کاملازم سیاسی، غیراخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں شریک نہیں ہوگا۔کوئی بھی ملازم ڈیجیٹل میڈیاکے ذریعے جھوٹی خبریں،غلط معلومات اورافواہیں نہیں پھیلائے گاسرکولرمیں واضح کردیاگیاہےقومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کہا کہ قومی اسمبلی کا کوئی غیر مجاز ملازم آفیشل انفارمیشن تک رسائی کی کوشش نہیں نہ کرے اور ملازمیں کسی بھی قسم کی سرکاری معلومات غیرمجاز افراد کو فراہم نہیں کرے گا۔