5اگست سے مفت کھانے کی فراہمی شروع
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد 5اگست سے اسلام آبادکے سرکاری سکولوں میں بچوں کیلئے مفت کھانے کی فراہمی شروع کردی جائیگی،وفاقی دارالحکومت میں پرائم منسٹرزسکول میلزپروگرام کے تحت 200سرکاری سکولوں کے57ہزارطلبہ کومفت کھانافراہم کیاجائیگا۔مفت کھانافراہم کرنے کامقصد ہے کہ بچے سکولوں سے باہرنہ جائیں اورحاضری کوبہترین کیاجاسکے،باڈی ماس انڈیکس کے ذریعے صحت اورغذائیت کوفروغ دینے کافیصلہ کیاگیاہے طلبہ کوغذائیت سے بھرپورکھانے فراہم کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔