پی ٹی آئی پرپابندی کیلئے وفاقی کابینہ کاکل اجلاس طلب
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف پرپابندی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیاہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے منظوری لی جائے گی۔اجلاس میں بانی تحریک انصاف عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی منظوری لی جائے گی۔کابینہ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔