پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپہ پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کا مرکز قرار، شواہد قبضے میں
اسلام آباد: پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے پوری دنیا میں پاکستان مخالف پراپیگنڈہ چلایا جا رہا تھا، جو ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں شواہد بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کا مرکز ڈس انفارمیشن کا حب بنا ہوا تھا، جہاں سے لوگوں کو بھڑکایا جا رہا تھا اور پاکستان کی سالمیت کے خلاف پراپیگنڈہ چلایا جا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ چھاپہ ریڈ شواہد کی بنیاد پر مارا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر مارا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی جانب سے دی گئی معلومات پر یہ چھاپہ مارا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میڈیا امریکہ انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا حب بنا ہوا تھا، جہاں سے لوگوں کو بھڑکانے اور پراپیگنڈہ کرنے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا مرکز استعمال کیا جا رہا تھا۔ کمپیوٹرز اور دیگر ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
پولیس نے رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ بریسٹر گوہر کی گرفتاری کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق رؤف حسن سے تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ چھاپے کے دوران، منافرت پھیلانے اور لوگوں کو بھڑکانے کی کوششوں کے شواہد بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔