جوڈیشل کمیشن نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کے نام کی منظوری 1-8 کے تناسب سے دی گئی۔ جسٹس (ر) طارق مسعود کی ایک سال کے لیے بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی سفارش کی گئی، تاہم جسٹس منیب اختر نے ان کی تعیناتی پر اختلاف کیا۔
جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کے نام کی منظوری 3-6 کے تناسب سے دی گئی۔ جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان کی تعیناتی کی مخالفت کی۔
چیف جسٹس کے نامزد 4 میں سے 2 ججز نے ایڈہاک جج بننے سے انکار کر دیا۔ جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔