انگلینڈنے 26گیندوں پر50سکورکرکے ایک نیاریکارڈ قائم کردیا
لندن:انگلینڈ نے ٹرینٹ برج میں دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیابین ڈکٹ اور اولی پوپ نے زبردست ہٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو صرف 4.2اوورز میں 50 رنز تک پہنچا دیا۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی ٹیم نے 27 گیندوں سے کم میں 50 رنز کا ہدف عبور کیا ہو اس طرح، انگلینڈ نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا جو انہوں نے 1994 میں دی اوول میں جنوبی افریقہ کے خلاف 4.3اوورز میں 50 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھویٹ نے ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیانیلے آسمان اور دھوپ بھری فضاؤں میں، ہلکی گھاس والی پچ پر حالات بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہے تھےلیکن بریتھویٹ کا فیصلہ سمجھ میں آتا ہے کیونکہ ان کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں لارڈز پر انگلینڈ کے خلاف صرف 121 اور 136 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور ایک اننگز اور 114 رنز سے شکست کھا گئی تھی۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ یہ اچھی پچ لگ رہی ہے ۔ہم موقع استعمال غنیمت جانتے ہوئے سیزیز کو 1-1سے برابر کرنے کی کو شش کرینگے
ہم گیند کو بہتر انداز میں استعمال کریں گے ، اس بارے میں سوچ بچار کرلی ہے ۔انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا تھااگر ہم ٹاس جیتتے تو یہ ایک مشکل فیصلہ ہوتا۔ میں یہ نہیں بتاؤں گا کہ ہم کیا کرتے
انہوں نے مزید کہا کہ ’’بیٹنگ کے لحاظ سے، ہمیں شراکت داری بنانا ہوگی اور پہلی اننگز میں کم از کم 300 رنز بنانا ہوں گے۔ٹاس ہونے سے پہلے ہی دونوں ٹیموں نے اپنی اپنی ٹیموں کے کھلاڑیوں کاعلان کردیاتھا انگلینڈ نے تیز گیند باز مارک ووڈ کو واپس بلا یا جب کہ تجربہ کار سیم جیمز اینڈرسن نے لارڈز ٹیسٹ کے بعد 704 ٹیسٹ وکٹوں کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی جو کہ کسی بھی فاسٹ باؤلر کا ریکارڈ ہےلیکن ویسٹ انڈیز جو بغیر کسی تبدیلی کے کھیلنے کا ارادہ رکھتے تھے کو اس وقت ایک دیر سے تبدیلی کرنے پر مجبور کیا گیا جب اسپنر گڈاکیش موتی صبح ‘فلو’ کے ساتھ بیدار ہوئے اور کھیل سے باہر ہو گئے۔
یہ شائقین کے لیے ایک دھچکا تھا، لارڈز میں موتی واحد بلے باز تھے جنہوں نے 30 سے زیادہ رنز بنائے، جہاں وہ ویسٹ انڈیز کے سب سے متاثر کن باؤلر بھی تھے۔ان کی جگہ اسپن باؤلنگ آل راؤنڈر کیون سنکلیئر کو لیا گیا، جو اپنے کیریئر کے دوسرے ٹیسٹ میں آئے۔