ینگ جرنلسٹس فیڈریشن کی گورنر پنجاب سے ملاقات
لاہور :ینگ جرنلسٹس فیڈریشن کے وفد کی محسن شہزاد مغل کی قیادت میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات۔ ملاقات کے دوران فیڈریشن کی جانب سے گورنر پنجاب بننے پر سردار سلیم حیدر خان کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر فیڈریشن کے عہدیداران نے گورنر پنجاب کو اپنے مقاصد اور خدمات سے آگاہ کیا۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان نے ینگ جرنلسٹس فیڈریشن کے کردار کو سراہا اور کہا کہ نوجوان صحافی معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے فیڈریشن کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہیں گے۔ملاقات کے دوران ینگ جرنلسٹس فیڈریشن نے گورنر پنجاب کو اپنی مختلف سرگرمیوں اور منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ گورنر نے ان کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے تاکہ صحافتی میدان میں نوجوانوں کو مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ملاقات میں فیڈریشن کے بانی محسن شہزاد مغل، شہریار زاہد، عمارہ وٹو، سید علی رضا، شیراز اسلم، سدرہ افضل اور دیگر ممبران شامل تھے۔ انہوں نے گورنر پنجاب کو اپنی تنظیم کے مقاصد، منصوبے اور مختلف شعبوں میں جاری خدمات سے آگاہ کیا۔ینگ جرنلسٹس فیڈریشن کے عہدیداران نے ملاقات کے اختتام پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کامیابی اور صحت کے لئے دعا کی۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان نے بھی فیڈریشن کے ممبران کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ ہمیشہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔