غیر یقینی صورتحال ملک میں ٹیکنوکریٹ حکومت، الیکشن کے خاتمے کا خدشہ ہے:خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں الیکشن منسوخ قرار دیے جانے کی بات ہو رہی ہے، اور سرگوشیاں یہ بھی ہو رہی ہیں کہ اکتوبر میں عدالت میں الیکشن سے متعلق درخواست آ سکتی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی ماحول ہے، جس میں سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ عدلیہ کا بھی حصہ ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کے نتیجے میں جو اسپیس ملتی ہے، اس کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا جائے گا، اور اس مسئلے میں جو جو دوا موجود ہے، اس کا استعمال کیا جائے گا۔
خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ ملک میں آئینی میلٹ ڈاون کا خطرہ ہے، اور فچ نے اپنی رپورٹ میں ہمیشہ کے لیے حکومت کے خاتمے سے متعلق بات کی ہے جس میں وزن ہے۔ وہ اعلیٰ معیار کے ٹیکنوکریٹ حکومت میں شامل ہونے کے لیے لوگ تیار بیٹھے ہیں۔