7دن میں 7عجوبوں کی سیر ،مصری شہری کا نیا عالمی ریکارڈ
مصری شہری عیسیٰ نے سات دن میں دنیا کے سات عجوبوں کی سیر کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیاہے۔ اس نے صرف عوامی ٹرانسپورٹ کا استعمال کیااس کا سفر چین کی عظیم دیوار سے شروع ہوا اور مختتم میکسیکو کے قدیم مایان شہر چچن اٹزا تک پہنچا شہری کاکا کہنا تھاکہ ہر کسی کو سفر کا تجربہ حاصل کرنا چاہیے جو ذہن کو کھولتا ہے اور لوگوں کو نئی ثقافتوں، خیالات اور طرز زندگی سے آگاہ کرتا ہے۔مصر کےپینتالیس سال کے شہری نےسات دن میں 7عجوبوں کی سیرکرکےنیا ریکارڈ قائم کردیاہے
مصرکے45سال کے مجدی عیسیٰ نے مختصر وقت میں دنیا کے سات عجوبوں کی سیر کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیاہے ۔
امجد عیسیٰ اس ریکارڈ کوقائم کرنے کیلئے صرف پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کیاتھا ۔ انہوں نے پچھلے سال 2003میںانگریز جیمی میکڈونلڈ کابنایاگیاریکارڈ توڑاہے۔گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے مسٹر مجدی کاکہناتھاکہ سفر کی منصوبہ بندی ایک ہی یہی ’’عظیم‘‘ کام تھا جس کوتقریباً ڈیڑھ سال کاعرصہ لگاہے۔
’’مجھے پروازوں، ٹرینوں، بسوں، سب وے اور ٹرانسپورٹ کے مراکز اور عجائبات کے درمیان چلنے کے پیچیدہ جال کو نیویگیٹ کرنا پڑاجس میں مجھے بہت سی مشکلات کاسامناہوا‘‘،انہوں نے کہاکہ ایک واحد خلل پورے سفر کو بگاڑ سکتا تھا اور مجھے واپس گھر کی پرواز لینا پڑتی،مجدی نے اپنا سفر چین کی عظیم دیوار سے شروع کیا پھر انہوں نے بھارت کے تاج محل، اردن کے قدیم شہر پترا، روم کے کولوزیم، برازیل میں مسیح دی ریڈیمر، پیرو میں ماچو پچو، اور آخر میں میکسیکو میں قدیم مایان شہر چچن اٹزا کا دورہ کیا۔
ہر مرحلے میں ٹرانزٹ ٹائمز کی تحقیق، بہترین پبلک ٹرانسپورٹ کا نقشہ بنانا، امیگریشن کی قطاریں، لیوور اور اگلی منزل تک جانے کیلئے کنیکشنز کا حساب شامل تھا ۔مجدی کے شیڈول میں کوئی بڑا تعطل نہیں آیا، لیکن کچھ چھوٹے موٹے واقعات ہوئے۔
ایک بار، وہ روزانہ کی بس پترا جانے والی مس کر گئے اور دوسری بار وہ پیرو سے میکسیکو کی پرواز تقریباً مس کر گئے۔انہوں نے مزید کہا ’’بچپن کا خواب پورا کرنے اور عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے بعدشہری نے کہا کہ وہ ذاتی کامیابی کا زبردست احساس محسوس کرتے ہیں ذاتی تسکین کے علاوہ، اس چیلنج نے مجھے وقتی طور پر روزمرہ کے دباؤ اور تناؤ سے آزاد ہونے کی بھی اجازت دی۔ ریکارڈ کی کوشش کے دوران سکون حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔