ویمنزایشیاء کپ کھیلنے کیلئے قومی ٹیم کے سری لنکامیں ڈیرے
کراچی:ویمنزایشیاء کپ کھیلنے کیلئےملک بھرسے شرکت کرنےوالی8ٹیموں کاایونٹ19سے28جولائی تک سری لنکاکے شہر دمبولا میں کھیلاجائیگاجس میں شرکت کیلئے ٹیمیں سری لنکاپہنچناشروع ہوگئی ہیں پاکستان کی بھی 15رکنی ٹیم نےسری لنکامیں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم نداڈارکی قیادت میں دبئی کے راستے دمبولاپہنچی۔پاکستان ویمن ٹی گروپ اے کاحصہ ہے جو19جولائی کوروائتی حریف اوردفاعی چیمپئن بھارت کیخلاف اپنا پہلامیچ کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، ڈائنا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ وہاب اور طوبہ حسن شامل ہیں۔
ملک بھرسے ویمنزایشیاء کپ میں شرکت کرنےوالی8ٹیموں کو2گروپوں میں شامل کیاگیاہے پہلے گروپ میں پاکستان ،انڈیا،نیپال اوریواے ای جبکہ دوسرے گروپ میں بنگلہ دیش،ملائیشیاء تھائی لینڈ اورمیزبانی کرنےوالی سری لنکا ہے ٹورنامنٹ کافائنل میچ 28جولائی کھیلاجائیگا