گرمی میں انفیکشنز سے بچاؤ: ماہرین صحت کی اہم ہدایات جاری
کراچی: ماہرین صحت نے گرمی کی شدت کے ساتھ مختلف انفیکشنز کے خطرات میں اضافہ ہونے کی خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہری گرمی کے موسم میں باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں اور پانی ابال کر پئیں تاکہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
ماہرین نے بتایا کہ غیرمعیاری کھانے اور مشروبات معدے کے مسائل کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں اور باہر جاتے وقت سر کو ڈھانپیں۔
مزید برآں، ماہرین نے کہا کہ صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک دھوپ کی تپش سے بچنے کے لیے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ پانی میں او آر ایس ملا کے پینا چاہیے جس سے جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔