موسمیاتی تبدیلی اورآلودگی ،چیسٹ انفیکشن بڑھنے لگا
کراچی میں موسمیاتی تبدیلیوں اور فضائی آلودگی کے باعث سینے میں انفیکشن کے مریضوں کی تعداد روزبروزبڑھتی جارہی ہے،موسمیاتی تبدیلی اور فضائی آلودگی کی وجہ سے شہر قائدمیں معمول کی نسبت سینے کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہورہاہےکم کمسن بچے،بزرگ اورکم قوت مدافعت والےافرادسینے کے انفیکشن کاشکارہورہے ہیں،سینے کے انفیکشن کی کئی علامات ہیں جن میں کچھ یہ ہیں کھانسی،بخار،گلاخراب،نزلہ زکام اورسانس لینے میں دشواری ہوتی ہےانفیکشن کاشکارافرادتین یاچاردن میں ٹھیک ہوجاتے ہیں ۔
لاپرواہی برتنے سے سینے کاانفیکشن سانس کے مریضوں کوبہت زیادہ متاثرہ کرتاہےانفیکشن متاثرہ فرد یا بچے سے دوسرے لوگوں میں منتقل ہونے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے انفیکشن کا دورانیہ 3 سے 4 دن ہوتا ہےبڑے افراد کھانسی جبکہ بچوں میں پسلیاں چلنا شروع ہوجاتی ہیںجووالدین کیلئے شدیدمشکلات کاباعث بنتی ہیںکیوں کہ بچے آپس میں کھیلتے ہیںڈاکٹرنے بتایاکہ احتیاطی تدابیر پرعمل کرناچاہیےشہری حفظان صحت کا خیال رکھیں گھر سے نکلتے ہوئے فیس ماسک کااستعمال لازم بنائیں تاکہ اس وائرس سے محفوظ رہاجاسکے