وہیل مچھلیوں نے بحراوقیانوس میں ٹام وڈنگٹن کی کشتی کوگھیرلیا
سینٹ جانز:سوشل میڈیاپرمختلف مہمات سرانجام دینے کے حوالے جانے جانے والے ٹام وڈنگٹن بحراوقیانوس کوپارکرنے کی مہم میں لگے ہوئے ہیں اس سفرکے دوران انہیں سمندرمیں کشتی کوایک مچھلی نے ٹکرماردی تھی سمندرمیں سفرکے دوران ٹام وڈنگٹن بحر اوقیانوس کوپارکرتے ہوئے پائلٹ وہیل مچھلیوں کے گھیرے میں آگئے جن سے بڑی مشکل کے بعد جان چھڑوانے میں کامیاب ہوئے۔
کافی کوششوں کے بعد ٹام وڈنگٹن وہیل مچھلیوںسے بچنے میں کامیاب ہوئے دیوقامت مچھلیاں گھنٹوں ان کاپیچھاکرتی رہی لیکن انہیں پکڑنے میں ناکام نہ ہوسکیں ایک اطلاع کے مطابق ایک وہیل مچھلی نے ان کی کشتی کوبھی ٹکرماردی تھی لیکن وہ محفوظ رہے۔
بتایاگیاکہ مچھلیاں اپناسراٹھائے گھوم رہیں تھی ایسامحسوس ہورہاتھاکہ وہ کوئی کھیل کھیل رہیں ٹام نیوفائونڈلینڈ کے ساحل سے1900میل سے زائدکافاصلہ طے کرچکے ہیں ٹام نے یہ بھی بتایاکہ وہیل مچھلیوں سے بچنے کیلئے کی جانیوالی کوشش کے دوران بہت اچھامحسوس کرتے رہے مچھلیوں کارویہ بھی بہت اچھالگالیکن یہ بھی ڈرتھاکہ کہیں مچھلیاں کشتی کونہ الٹادیں۔