پی ٹی آئی پرپابندی کےحکومت فیصلےپرجماعت اسلامی کاردعمل
لاہور: امیرجماعت اسلامی نعیم الرحمان نے تحریک انصاف پرپابندی کے فیصلے پرٹویٹرپرردعمل دیتے ہوئے کہا صرف آمرانہ سوچ پر یقین رکھنے والی جماعتیں ہی ایسے غاصبانہ فیصلے کرسکتی ہیںنعیم الرحمان کامزیدکہناتھاکہ پابندی کاحکومتی فیصلہ فاشزم کی مثال ہے جمہوری معاشروں میں ایسے فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیںہےامیر جماعت اسلامی کاکہناتھاکہ تحریک انصاف پر پابندی کا حکومتی فیصلہ فاشزم کی بدترین مثال ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) پرپابندی کے فیصلے پر ’ ایکس ‘ ( ٹویٹر) پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47 پر بننے والی حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ فسطائیت ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوںنےمزید لکھا ہے کہ جمہوری معاشروں میں ان فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیںہے،جمہوری نظام کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کی ذمہ داری حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی ہے ملک کے موجودہ بحران کا حل صرف سیاسی ہے اس کے علاوہ اس کااورکئی حل نہیں ہے طاقت کے استعمال سے صرف عدم استحکام بڑھے گا۔