ن لیگ کا اجلاس ملتوی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
مری: مسلم لیگ ن کے مری میں ہونے والے اجلاس کے موخر ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی میٹنگ موخر ہونے کی وجہ پارٹی میں اختلاف رائے تھا۔چند لیگی رہنما پارٹی اور حکومت کے سیاسی طرز عمل پر تحفظات رکھتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے مخصوص نشستوں اور پی ٹی آئی پر پابندی پر پارٹی میں اختلافات ہیں، سینئر لیگی راہ نما کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے وزیراعظم اور مریم نواز سے مشاورت کر لی ہو گی اس لئے ہمیں نہیں بلایا گیا، یہ جانتے ہیں ہمارے جیسے لوگ میٹنگ میں کچھ اور بول دینگے تو معاملات بگڑ سکتے ہیں۔
واض رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ن لیگ آج مری میں ہونے والا اہم اجلاس ملتوی کر دیا گیاہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے اور ملکی صورتحال پر اہم مشاورت ہونا تھی۔
ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس محرم الحرام کے باعث ملتوی کیا گیاہے ، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کر دیا جائے گا۔