اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پاسپورٹ میں تاخیرہونے کے باعث پرنٹنگ کیلئے نئی مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیاہے تاکہ شہریوں کے مسائل جلدازجلدحل کئے جاسکیں۔ ملک بھر میں شہریوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت نے پاسپورٹس پرنٹ کرنے والی نئی مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے ریکوزیشن تیار کرکے وزارت داخلہ کوبھجوادی ہے۔حکام نےبتایا کہ نئی مشینوں میں 6 ڈیسک ٹاپ، 2 ای پاسپورٹس مشینیں منگوائی جائیں گی نئی مشینیں 1 گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کی صلاحیت رکھتی ہیںجس سے شہریوں کی مشکلات کم کی جاسکیں گی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے مختلف کیٹیگریز اور صفحات کے پاسپورٹ کی فیسیں بھی بڑھادی ہیںپانچ سال کے 36 صفحات والے نارمل پاسپورٹ کی فیس ساڑھے 4 ہزار روپے ،ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس ساڑھے سات ہزار، 10سال والے پاسپورٹ کی فیس چھ ہزار 700 اور ارجنٹ کی گیارہ ہزار 200 روپے مقررکی گئی ہے اور5سال کے 72 صفحات والے نارمل پاسپورٹ کی فیس آھ ہزار 200، ارجنٹ کی ساڑھے تیرہ ہزار، 10سال والے پاسپورٹ کی فیس 12400 اور ارجنٹ کی 20 ہزار 200 روپے رکھی گئی ہے