اسرائیلی کی وحشت ناک بربریت جاری، 29 فلسطینی شہید
غزہ: سکول کے قریب واقع پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 29 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ہلاکتوں میں خدشہ کا اضافہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرق میں اباسان الکبیرہ قصبے میں العودہ سکول کے قریب قائم پناہ گزین کیمپ کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا اور حملے کے نتیجے میں 29 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے سکول میں بے گھر خاندان پناہ گزین تھے۔
حماس نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں پر حملوں سے جنگ بندی مذاکرات خطرے میں پڑ سکتے ہیں
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے لیکن غزہ کی موجودہ صورت حال پر مشہور عالمی جریدے لینسٹ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہے لیکن حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔ مشہور تحقیقی جریدے لینسٹ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ میں اب تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔