وہاب ریاض ایک عہدے سے فارغ ایک عہدہ خطرے میں
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سلیکٹرز وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ۔ ذرائع ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سلیکشن معاملات میں دونوں سابق کرکٹرز شامل نہیں ہونگے۔ فی الحال محمد یوسف اور اسد شفیق بطور سلیکٹر کام جاری رکھیں گے۔
عبدالرزاق اور وہاب ریاض کی جگہ اب نئے سلیکٹرز منتخب کئے جائیں گے۔وہاب ریاض قومی ٹیم کے ساتھ بطور سینئر منیجر بھی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے،ان کو اس عہدے سے بھی فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔ ان کی جگہ کسی سینئر کرکٹر یا بیوروکریٹ کو قومی ٹیم کا نیا منیجر بنایا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں میں سلیکشن کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کے ساتھ ٹیم انتظامیہ میں بھی کچھ اہم تبدیلیاں بھی ہو سکتی ہیں۔