دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فوج کی حمایت ہونی چاہیے: نواز شریف
مری: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت ہونی چاہیے کیونکہ ترقی وخوشحالی کا امن و امان سے بڑا گہرا تعلق ہے۔ پارلیمنٹ کو چاہیے کہ اس سلسلے میں اپنا مضبوط کردار ادا کرے۔
سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے اور بیرونی دنیا میں پاکستان کا نام بدنام کرنے والوں کو جمہوریت میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کو سینٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی۔
نواز شریف نے کہا کہ 7سال قبل جن مسائل پر قابو پا لیا تھا آج پھر وہ سنگین بحران کی شکل اختیار کر گئے ہیں لیکن فکر کی کوئی بات نہیں جلد ان مسائل پر دوبارہ قابو پا لیں گے۔ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو عوامی مسائل اور جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں
نواز شریف نے کہا کہ 7سال پہلے دہشت گردی ،مہنگائی، لوڈ شیڈنگ پر قابو پا کر آئی ایم ایف سے نجات حاصل کر لی گئی تھی لیکن 2018 کے دوران ملک کے ہر شعبہ روبہ زوال ہو گیا۔
دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیلئے سکیورٹی فورسز کی حمایت ناگزیر ہے۔ مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے کیونکہ امن و امان کا گہرا تعلق سرمایہ کاری اور ترقی و خوشحالی سے ہے۔