تل ابيب: غزہ اور گولان کی پہاڑیوں پر بالترتیب حماس اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے کم از کم 4 اہلکار مارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق شجائیہ کے علاقے میں غزہ سے حماس کی جانب سے فائر کیے طیارہ شکن میزائل حملے میں 2 صیہونی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں میںایلے الیشا لوگاسی اور رائے ملر شامل ہیں۔
صیہونی فوج کا کہناہے کہ الیشا لوگاسی پلاٹون کمانڈر جب کہ رائے ملر سارجنٹ تھے۔ یہ ا ہلکار تقریباََ 21سال کے تھے جوویں آرمرڈ بریگیڈ کی 75 ویں بٹالین میں تعینات ہوئے۔
دوسرے واقعے میں حزب اللہ نے اپنے اہم ترین کمانڈر محمد ناصر کی شہادت پر لبنان سے گولان کی پہاڑیوں پر صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو ڈرونز اور داغے دیئے جس کے نتیجے میں صیہو فوج کا کمانڈر 38 سالہ ایتے گیلیہ مارے گئے اور 5 سے زائد زخمی ہیں۔
حزب اللہ کی جانب سےکی گئی بمباری سے اسرائیلی فوجی اڈے پر آگ لگ گئی اور ایک بڑا حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کو حملے میں بڑ ا مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں مرنے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 325 تک جا پہنچی ۔