پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے اعلان کیا کہ آج رات سے ملک بھر میں ہڑتال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر، اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں بے نتیجہ رہیں، اور حکومت سے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ اتنے ٹیکسوں کے ساتھ کاروبار نہیں چل سکتے، اور جب تک حکومت ان کے مطالبات نہیں مانتی، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ڈیلرز پر 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کیا گیا ہے، جسے واپس لینے کے مطالبے کو حکومت نے نظرانداز کر دیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن میں دھڑے بندی بھی سامنے آئی ہے۔ سمیع خان گروپ نے کل سے ہڑتال کا اعلان کیا، جبکہ پنجاب کے رہنماؤں نے ہڑتال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور پنجاب میں جزوی ہڑتال کا امکان ظاہر کیا ہے۔ سندھ میں کل مکمل ہڑتال ہوگی اور پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔