راولپنڈی:پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکو تھانہ مندرہ کے علاقے میں شہری سے ایک روڑ روپے مالیت کی گاڑی اور ساڑھے 57 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق باؤلی کے قریب پولیس یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے بلیک ہونڈا ویزل گاڑی پر نیلی ریوالونگ لائٹ لگا رکھی تھی۔ ملزمان نے شہری کی آنکھیں اور ہاتھ باندھ دیے جبکہ واردات کے بعد ملزمان متاثرہ شہری کو ویران جگہ پر اتار کر فرار ہوگئے۔
گجرات سے تعلق رکھنے والا شہری اسلام آباد گاڑی کی خریداری کے سلسلے میں رقم لے کر آیا تھا لیکن تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردارت ہوگئی۔
پولیس کا کہنا کہ شہری عمران علی کی درخواست مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گی ہے۔