زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو زراعت کا شعبہ ترقی کرے گا۔ حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی خوشخبری ملنے والی ہے۔پنجا ب بھر کے کسانوں کی سہولت کیلئے زرعی مالز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان مالز میں بیج، کھاد اور جدید زرعی مشینری کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے اس سے قبل ملک میں کسانوں کو کھاد کی شدید قلت کا سامنہ تھا۔ملک بھر میں کسانوں کو کھاد کی قلت کا سامنہ تھا، کسان متعدد بار کھاد کی قلت کی وجہ سے پریشانی کے باعث شکائت کرتے بھی دکھائی دیے، کسانوں کا کہنا تھا کہ کھاد صرف بڑے درجے کے کسانوں کو مل رہی ہے، کھاد فروش مہنگے داموں کھاد فروخت کر رہے ہیں اسکے علاوہ کھاد بلیک میں رکھی گئی ہے جسکی وجہ سے کسانوں کو کافی نقصان ہو رہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق آذ ربائیجان باہمی سرکاری انتظامات کے تحت پاکستان کو ربیع فصل کی ضروریات پوری کرنے کے لئے 2 لاکھ ٹن یوریا کھاد فراہم کررہا تھا۔