پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا کے بعد ملک میں فری لانسنگ کی ایک بھرمار پیدا ہوئی۔ ایک وقت آیا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ٹاپ فری لانسسنگ کنٹریز میں کیا جانے لگا۔
نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے فری لانسرز کی جدیدسہولیات فراہم کرنے کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف نے کہا کہ اسلام آباد میں 11 جنوری کو ٹیک ڈیسٹی نیشن کے عنوان سے میگا ایونٹ ہو گا جس میں فری لانسرز کی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا اعلان ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 15 لاکھ فری لانسرز باقاعدہ کام کر رہے ہیں، فری لانسرز میں سے بیشتر کو مطلوبہ سہولیات میسر نہیں ہیں۔ حکومتی سہولیات سے آراستہ ہر ای روزگار مرکز میں 100 لوگوں کے کام کی گنجائش ہو گی۔ ہر مرکز میں 100 ورکنگ سٹیشنز یعنی 10 لاکھ فری لانسرز کیلئے سہولت ہو گی۔