جانوروں کا ٹھکانہ جنگل ہوتا ہے، مگر کبھی کبھی جانوروں کو شوق پیدا ہوتا ہے انسانوں کی آبادی میں زبر دستی گھس کر حالات کا جائزہ لینے کا۔ ہاتھیوں کے جھنڈ نے سکول پر حملہ کر دیا بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا ہے جہاں سرکاری سکول میں ہاتھیوں کے غول نے حملہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہاتھیوں کے غول نےاسکول میں داخل ہوتے ہی حملہ کر دیا اور اپنی پوری طاقت سے سکول میں توڑ پھوڑ کرکے عمارت کو کافی نقصان پہنچایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہاتھیوں کے جھنڈ نے سکول میں لگے درختوں کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینکا لیکن خوش قسمتی سے سکول میں موجود کسی بھی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔ سکول میں ہاتھیوں کی توڑ پھوڑ اور نقصان کا تخمیہ لگانے کیلئے سرکاری ٹیم نے سکول کا دورہ کیا جب کہ ہاتھیوں کے غول کی سکول پر حملہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
واضح رہے کچھ دن قبل ایسے ہی ایک جنگلی ہاتھی گیٹ توڑ کر عدالت کے احاطے میں گھس گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں ایک جنگلی ہاتھی گیٹ توڑ کر عدالت کے احاطے میں گھس گیا تھا ، ہاتھی کے اند داخل ہوتے ہی عدالت کے احاطے میں ہر طرف افراتفری پھیل گئی تھی اور کئی لوگ خوف کا بھی شکار ہوئے تھے۔ بتایا جا رہا تھا کہ ہاتھی نے عدالت کی ایک دیوار کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔