تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی پنشن کے حوالے سے ترمیمی آرڈینینس جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی پنشن کے حوالے سے ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے، ترمیمی آرڈینینس کے تحت کنٹریبیوشن پنشن سکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازم پنشن اکاونٹ میں حصہ ڈالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یہ رقم پنشن فنڈ میں سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ تک انویسٹ کی جائے گی ، ریٹائرمنٹ پر جمع کی گئی رقم کو دوبارہ انویسٹ کر کے ماہانہ پنشن کی ادائیگی کی جائے گی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ کنٹریبیوشن پنشن سکیم کا اطلاق آرڈیننس کی جاری کردہ تاریخ یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہوگا۔
جبکہ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنائی ہے کہ انہیں اب الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔ اسکے علاوہ پنجاب میں فیول بائیکس کی خریدنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محسن نقوی نے سرکاری ملازمین کو بھی خوشخبری سنا تے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کو 2ہزار ،سرکاری و نجی ملازمت پیشہ خواتین کو 2ہزار الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔