وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی جانب سے تاریخ ساز فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے طلبا کو سواری اس طرح سہولت دینے کے بارے میں سوچا ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی کی جانب سے بلا سود الیکٹرک بائکس اور رکشے فراہم کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مقامی ہوٹل میں بلا سود الیکٹرک بائیکس اور رکشے دینے کے پروگرام کا اعلان کیا ہے،وزیر اعلی پنجاب نےخوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ طلباو طالبات کو10ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود آسان شرائط پر دی جائیں گی، بتایا گیا کہ دس ہزار الیکٹرک رکشے بھی بلا سود پنجاب بینک کے تعاون سے دیئے جائیں گے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ سپیشل افراد کو بلا سود 2ہزار الیکٹرک تھری ویلر بائیکس دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو 2ہزار الیکٹرک بائکس دی جائیں گی ،سرکاری و نجی ملازمت پیشہ خواتین کو بھی دو ہزار الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔ تفصیلات کتے مطابق پنجاب بھر میں سرکاری سطح پر فیول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اب سرکاری محکمے آئندہ صرف الیکٹرک بائیک ہی خرید سکیں گے۔
وزیر اعلی نے صوبہ پنجاب میں چنگ چی رکشے کی رجسٹریشن پروگرام کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں الیکٹرک رکشہ سازی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔