کا ساز کمنی نے 16 لاکھ سے زائد گاڑیاں چین سے واپس منگوانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیسلا کی جانب سے گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کاروں میں نقائص ہیں جس کی وجہ سے تصادم کے دوران گاڑیوں کے دروازے کھلنے کا خدشہ ہے، جس سے حفاظتی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2022 سے 16 نومبر 2023 تک تیارکردہ درآمدی ماڈل ایس اور ایکس کی7ہزار538 گاڑیوں کو فوری طور پرواپس منگوایا جارہا ہے۔
کار ساز کمپنی کی بیجنگ برانچ نے گاڑیوں میں خرابی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے واپس منگوائی جانے والی کاروں کے لیے اوور دی ایئر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جو کہ مفت ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں 26 اگست 2014 سے 20 دسمبر 2023 کے درمیان تیار کردہ تقریبا 16لاکھ 10ہزار درآمد شدہ ماڈلز،ایس ،ایکس، تھری اور مقامی طور پر تیار کردہ ماڈل تھری اور وائی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔