گزشتہ برس سے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی تھی لیکن آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونا 1000 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ مہنگا ہونے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 18ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10گرام سونا 857روپے بڑھ کر ایک لاکھ 86ہزار 900روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عوامی سواری کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ موٹر سئیکلوں کی معروف کمپنی یاماہا نے اپنے تما موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 14 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ برس بھی کمپنی کی طرف سے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق یاماہا وائے بی زی ڈی ایکس کی قیمت میں 14 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جسکے بعد اسکی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار ہوگئی ہے۔ یاماہا وائے بی آر 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 66 ہزار کی ہوگئی ہے،وائے بی آر جی بلیک 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 85 ہزار کی ہوگئی ہے،اسی طرح وائے بی آر جی میٹ 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 88 ہزار کی ہوگئی ہے۔