نجی ٹی وی چینل کے مطابق حادثہ ڈھیر یارو والا پل کے قریب پیش آیا ہے۔ ڈرائیور رکشہ تیز رفتاری سے چلا رہا تھا رفتار میں تیزی کے باعث رکشہ بے قابو ہو گیا اور تھل نہر میں جا گرا ۔ رکشہ میں سوار 4 افراد ڈوب گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ڈوبنے والوں میں سے 2 کو بچا لیا گیا۔
جبکہ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دیگر 2 ڈوبنے والے افراد کی تلاش تا حال جاری ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز لاہور میں1 گھر میں آگ لگنے سے چار بہن بھائی جھلس ہلاک ہو گئے تھے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے اچھرہ میں چوک بابا اعظم کے قریب رہائشی عمارت کی 5ویں منزل پر آگ لگی تھی، خوفناک آگ نے ہنستا بستا گھر ویران کر چھوڑا تھا ، گھر میں لگنے والی اس آگ سے چار بچے جھلس گئے تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ بچوں کی شناخت 12سالہ ایمان، 8 سالہ نور، 5 سالہ ابراہیم اور 2 سالہ اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابق پا لیا تھا۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کے تعین کیلئے تحقیقات کی جا رہی تھیں۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی تھی اور آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی جاری کر دیا تھا۔