پاکستان میں موسم بے حد خشک اور سرد ہے۔ بارشوں کی قلت کی وجہ سے بہت ساری بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں۔ 12 سے 15 جنوری سال 2024 میں پچھلے 100 سالہ ریکارڈ توڑنے والی سردی پڑے گی کچھ ایسی ہی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ 12 سے 15 جنوری تک پڑنے والی ریکارڈ توڑ سردی میں کتنی صداقت ہے محکمہ موسمیات نے وضاحت کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سوش میڈیا پر چلنے والی خبریں بےبنیاد ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہم ماہرین موسم کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں ، حکام کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق ماہ جنوری سرد ترین مہینہ ہوتا ہے،عوام الناس سے گزارش ہے کہ ان بے بنیاد خبروں پر کان نہ دھریں۔
یاد رہے کہ پچھلے دن سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ 12 جنوری سے 15 جنوری کی راتیں پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہو سکتے ہیں۔ کہا جا رہا تھا کہ مذکورہ تاریخوں کے دوران سعودی عرب کی طرح دن یا رات کو برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ یہ پاکستان بھر میں خصوصا پنجاب میں تاریخ کی سردی کی شدید ترین لہر ہوگی۔ لہذا محکمہ موسمیات نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔