سردی کی بڑھتی ہوئی شدت سے گھروں سے نکلنا تھوڑا مشکل ہو گیا ہے۔ سردی کے ساتھ ساتھ ملک میں بارشیں نہیں ہوئیں جسکی وجہ سے بیماریوں کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کیا جا رہا ہے۔
کیا تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں ہوں گی؟ اس حوالے سے نگران وزیراعلی کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔ نگران وزیر اعلی نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے پچھلے کئی روز سے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے چھٹیوں میں مزید اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا جو تنقید کرتے ہیں انکا اپنا نظریہ خیال ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ لاہور میں ای رجسٹری سنٹر نے کام شروع کردیا ہے،انہوں نے بتایا کہ پورے پنجاب میں کسی بھی جگہ مینوئل رجسٹری نہیں ہو رہی، وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ای رجسٹری سے رشوت کی تمام شکایات ختم ہو جائیں گی۔